Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی سرحدیں حملہ آوروں کا قبرستان

ریاض.... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت قائم عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدیں حملہ آوروں کا قبرستان ثابت ہونگی۔ انہوں نے حوثی باغیو ںکے نئے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ، جہاز رانی اور عالمی تجارت کیلئے پرخطر ہوگئی ہے۔ اس ہفتے حوثی باغیوں کے 284ٹھکانوں پر حملے کئے گئے۔اتحادی افواج نے یمن میں انسانی بنیادوں پر پیش کی جانے والی امداد پہنچانے کیلئے 17محفوظ گزر گاہیں قائم کردیں۔ 
 

شیئر: