اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ دیا ۔بیٹی کو اسکول سے اٹھا لیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس بات پر شدید غصہ ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کرسکتی۔ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی۔ ریحام نے کہا کہ سابق کرکٹرز نے مجھے پاکستان چھوڑنے اور عمران خان سے دور رہنے اور عمران خان سے کسی قسم کی لڑائی مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔