Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

مکہ مکرمہ میں خواتین کےلئے مخصوص پیشوں کیخلاف ورزی پر 238 چالان

 مکہ مکرمہ.... وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ ریجن کی مارکیٹوں میں خلاف ورزیوں پر 238 چالان کئے ۔ وزارت کے ریجنل ڈائریکٹر نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ ٹیموں نے گزشتہ ہفتے سونے کی مارکیٹ ، گارمنٹس اور خواتین کی ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں کا دورہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ سعودائزیشن کے قوانین پر عمل درآمد کیا جارہا ہے یا نہیں ۔ اس ضمن میں ٹیموں نے 1029 دکانوں میں تفتیش کی جن میں سے 238 کو مختلف خلاف وزیوں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ ٹیم کے ذمہ دار نے مزید بتایا کہ خواتین کےلئے مخصوص شعبے میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر چالان کئے گئے ۔ جبکہ بعض دکانوں پر دیگر نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ۔ محنت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیمیں سعودائزیشن کے قانون کو مکمل طور پر نافذ کروانے کےلئے مارکیٹوں کے مسلسل دورے کر تی رہتی ہیں تاکہ جلد از جلد مقامی افراد کو بڑی تعداد میں روزگار میسر آسکے ۔ 

شیئر: