Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

صدام کی بیٹی عراقی مطلوبین میں شامل

بغداد .... عراقی حکومت نے داعش ، القاعدہ اور کالعدم البعث پارٹی سے منسوب 60 مطلوبین کی پہلی فہرست جاری کردی۔اس میں عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد کا نام بھی شامل ہے۔ وہ اردن میں قیام پذیر ہے۔ فہرست میں داعش تنظیم کے رہنما ابو بکر البغدادی کا نام نہیں۔ عراقی انٹرپول کے سربراہ میجر جنرل صادق عبدالرحمان کا کہناہے کہ بغدادی چونکہ پوری دنیا کو مطلوب ہے صرف عراقی عدلیہ کو ہی نہیں، اسی وجہ سے اس کا نام فہرست میں درج نہیں کیا گیا۔ عراقی فہرست میں داعش کے 28، القاعدہ کے 12اور البعث کے 20رہنماﺅں کے نام درج کئے گئے ہیں۔ لبنان کے ایک سیاستدان ( معن بشور) کا نام بھی شامل ہے۔
 
 

شیئر: