اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان، ریحام کی بد نیتی اور جھنجھلاہٹ پر مبنی باتوں کا جواب نہیں دیں گے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں اسی لئے وہ ان کی بد نیتی اور جھنجھلاہٹ پر مبنی باتوں کا جواب نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں ذرائع سے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کوکیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔