Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کشتیاں جلاکرمیدان میں اترے ہیں،نواز شریف

پشاور...مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور والوں کو عدالتی فیصلہ منظور نہیں۔ کشتیاں جلاکرمیدان میں اترے ہیں۔ 2018 کا الیکشن عدل قائم کرنے کیلئے بہت بڑا معرکہ ہوگا۔ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ہر مظلوم کو انصاف ملے گا۔ اب ظلم بند ہوگا اور ہر شہری کو گھر ملے گا ۔نوازشریف نے کہاکہ مجھے کرپشن کے بغیر آپ نے نکال دیا ۔ یہ عوامی عدالت ہے۔اس عدالت میں کیا جواب دوگے۔ اب سنا جارہا ہے کہ نوازشریف کو ہمیشہ کےلئے نا اہل قرار دیدیا جائے اگر آپ کو یہ فیصلہ منظور نہیں تو 2018 کے الیکشن میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں ایسے قوانین آجائیں جس سے نااہلی کا عدالتی فیصلہ عوام کی طاقت سے ختم ہوجائے۔پشاور میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ جھوٹ بولنا والا صادق و امین بن گیا ۔ہیلی کاپٹر میں بھی صادق اور امین نے چوری کی۔انہیںسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کوصادق اورامین قراردیا ۔عوام ووٹ دیتے ہیں لیکن چند لوگ اس ووٹ کو پاوں کے نیچے روندتے ہیں۔70 سال سے یہ کھیل جاری ہے۔ کیا چند لوگوں کوحق ہونا چاہیے کہ نوازشریف کونکال دیں۔طلال چوہدری اور دانیال عزیز پر بھی توہین عدالت کے الزام لگ گئے۔ او بھائی! خدا کا خوف کرو، آگے جا کر کیا منہ دکھاو گے؟ ۔انہوں نے کہاکہ لاڈلے دیکھ لو آج پشاور والوں نے نئی تاریخ رقم کردی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کررہا تھا لیکن عمران خان تم نے کیا کیا۔نیا پاکستان کہاں ہے؟کسی کو نظر آتا ہے تو ہمیں بتادے۔ 350 ڈیم بنانے کے دعوے کہاں گئے؟ کہاں ہے وہ اسکول اوریونیورسٹیاں جن کا وعدہ کیا تھا۔ ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی، الیکشن قریب آنے پر آج پشاور کھودا ہوا ہے لیکن4سال تک کیا کرتے رہے۔ عمران خان تم لوگوں کو بے وقوف بنا رہے اور دھو کہ دے رہے ہو۔ میں جووعدہ کرتا ہوں تو اسے پورا کرتا ہوں کیونکہ میں عمران خان نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جا رہا ہے اور ن لیگ آرہی ہے۔ انہوں نے جلسے سے شرکاءسے پوچھا کیاعدل کو قائم کرنے کےلئے نوازشریف کا ساتھ دو گے؟۔
 

شیئر: