Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اب ’’ شہرِ ادب‘‘لکھنؤمیں بھی نقاب پر اعتراض

لکھنؤ۔۔۔۔۔لکھنؤ کے نواب واجد علی شاہ چڑیا گھر میں تقریباً 50نقاب پوش خواتین کود اخلے سے گھنٹوں روکے رکھا گیا ۔وہ اپنے اساتذہ کے ساتھ 250کلومیٹر دور سے چڑیا گھر دیکھنے آئی تھیں۔ الٰہ آباد سے لکھنؤ گھومنے کیلئے مدرسہ کی تقریباً50طالبات کو لکھنؤ کے نواب واجد علی شاہ چڑیا گھر کے گیٹ پر گھنٹوں کھڑا رہنا پڑا۔مدرسہ کے ٹیچرسید احسان احمد نے بتایا کہ جب ہم ٹکٹ لینے کھڑکی پر پہنچے تو ٹکٹ دینے سے انکارکردیا گیا۔اس کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔ کھڑکی پر بیٹھے بابو نے ٹکٹ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ۔ گھنٹوں بحث و مباحثے کے بعد بالآخر باحجاب طالبات کو چڑیا گھر میں جانے کی اجازت دی گئی۔

شیئر: