چترال.. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت بحال ہوئی۔ پاکستان کو درست سمت پر ڈال دیا ۔ نواز شریف کا انتخاب ملک کے حق میں بہتر فیصلہ ثابت ہو ا۔جولائی میں عوام نے پھر درست فیصلہ کرنا ہے۔درست فیصلے کئے تو ملک میں ترقی کا سفر چلتا رہے گا۔چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ 45 سال پرانا منصوبہ ہے جسے ن لیگ کی حکومت نے مکمل کیا۔ تختیاں لگانے اورکام کرنے والی حکومتوں میں یہ فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال سی پیک میں شامل ہونے جارہاہے، ماضی میں حکومتی وسائل چترال تک نہیں پہنچے۔