Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سینیٹ الیکشن، انتخابی سرگرمیاں شروع

  اسلام آباد...سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذا ت نامزدگی حاصل اور جمع کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو8 فروری تک جاری رہے گا۔ سینیٹ کی خالی ہونے والی 52 میں سے 46 نشستوں کے لئے الیکشن ہو رہے ہیں۔اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کی6 نشستوں پر انتخابات بعد میں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذ ا ت نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 فروری کو ہوگی۔کاغذات کی منظوری اور مسترد کئے جانے کےخلاف اپیلیں 15فروری تک کی جاسکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 18فروری کو جاری کی جائے گی۔ 19 فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ 

شیئر: