اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گول پن بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے کا پہلا یونٹ 36 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ خصوصی طورپر چترال اور نواحی علاقوں کو فراہم کی جائے گی۔منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔ 3 یونٹوں میں سے ہر ایک یونٹ 36 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔پہلا یونٹ مکمل کر لیا گیا۔ دوسرا اور تیسرا یونٹ اس سال مارچ اورمئی میں فعال ہوجائے گا۔ مجموعی پیداوار چترال کی موجودہ ضروریات سے 3 گنا زائد ہے۔ مستقبل میں بھی بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے گا۔منصوبے سے قومی گرڈ میں سالانہ 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی شامل ہوگی ۔سالانہ 3 ارب 70 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال کے قریب دریائے مستوج کے معاون دریا گولن پر تعمیر کیا گیا ہے۔منصوبے کا افتتاح گزشتہ روز ہونا تھا ۔وزیر اعظم موسم کی خرابی کے باعث چترال نہیں جا سکے تھے۔