Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کشتی حادثہ میں 16پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

  اسلام آباد... لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ میں 16 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ان کا تعلق گجرات،منڈی بہاءالدین،سرگودھا اور راولپنڈی سے ہے۔جاں بحق ہونےوالوں میں ایک خاندان کے 4 افراد شامل ہیں۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں رحمت خان ولد محمد عنایت،محمد اسماعیل ولد محمد عنایت،عظمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل،لقمان علی ولد شوکت علی،کامران اقبال ولد محمد اقبال، ذبیح اللہ ولد امتیاز احمد،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق،سعد علی ولد محمد اسماعیل کا تعلق گجرات،اکرام الحق ولد عظمت اللہ ،محمد قاسم بیگ ولد محمد امجد،محمد فرحان،محمد تنزیل کا تعلق منڈی بہاوالدین،غلام فرید ولد مرزا غلام نبی کا تعلق راولپنڈی،محمد عزیز ولد عبدالرحمان سرگودھا سے ہے۔ترجمان کے مطابق4 پاکستانیوں کی شناخت دوستوں کی مدد ہوئی ،ان کے شناختی کارڈ نہیں ملے۔

شیئر: