Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

گورنر مکہ مکرمہ کا مختلف کمشنریوں کا سالانہ دورہ

 جدہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل متعدد کمشنریوں کا سالانہ دورہ کل سے شروع کریں گے ۔ دورے میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے جن میں نوجوانوں کو روزگار اورعلاقوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع شامل ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ کا سالانہ دورہ طائف ، میسان ، المویہ ، تربہ ، الخرمہ اور رنیہ کمشنریوں میں ہوگا ۔ دورے کے موقع پر علاقوں کے ترقیاتی امور پر بھی غور کیا جا´ئے گا تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف آسانی سے حاصل کئے جاسکیں ۔ دورے کا آغاز طائف شہر سے کیا جائےگا۔
 

شیئر: