Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سوات حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد11ہوگئی

 سوات ...سوات کی تحصیل کبل کے آرمی یونٹ میں ہفتے کو ہونے والے خود کش حملے میں مزید7زخمی دم توڑ گئے ۔ جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد11 ہو گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن جہاںزیب شامل ہیں ۔ دھماکے میں13 اہلکار زخمی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ فوجی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ حملے کے وقت اہلکار والی بال کھیل رہے تھے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
 

شیئر: