نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بجٹ 2018پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایاکہ مرکز کی مودی حکومت دہلی کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کررہی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی میں اہم ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، انہیں اقتصادی مدد کی امید تھی۔نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹیکس اور چارجز پراپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت دہلی کے عوام کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتی ہے ۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ قومی دارالحکومت میں نافذ ترقیاتی منصوبوں کیلئے کچھ اضافی مدد کی امید تھی تاہم مایوسی ہوئی کہ مرکزکا دہلی کے ساتھ سوتیلا رویہ جاری ہے۔