Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستانی نے ایک لاکھ ریال کا لفافہ واپس کردیا

ریاض۔۔۔۔۔پاکستانی لیموزین ڈرائیور سلیم رشید نے سعودی سواری کو ایک لاکھ ریال واپس کرکے ایمانداری اور اخلاص کی روشن مثال قائم کردی۔سعودی شہری لیموزین میں مذکورہ رقم بھول کر اتر گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عنیزہ کا ایک شہری گاڑی خریدنے کیلئے ریاض گیا، وہاں وہ ایک پاکستانی کی لیموزین میں سوار ہوا ، شوروم پہنچا ،ایک لاکھ ریال کا لفافہ نشست کے دائیں جانب دروازے میں رکھ کر بھول کر چلا گیا۔ گاڑی کا سودا کرنے پر رقم نہ ملنے پر انتہائی بے چینی اور ہیجان کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔ وہ نہ پاکستانی کو جانتا تھا نہ ہی نمبر تھا اور نہ لیموزین کمپنی کا نام اور نمبر درج کرسکا تھا۔ تھوڑی دیر بعد پاکستانی شوروم پہنچا اور اس نے انتہائی شائستگی اور ایمانداری کے ساتھ مذکورہ رقم پر مشتمل لفافہ مقامی شہری کو پیش کرکے اس کا ہی نہیں بلکہ شوروم میں موجود ہر کس و ناکس کا دل جیت لیا۔

شیئر: