Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

سابق وزیر نیلو فر بختیار پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور..سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سابق وفاقی وزیر نیلو فر بختیار نے لاہور میں ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ اس موقع پر زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل پیر ا ہے۔ نیلو فر بختیار نے کہا کہ پیپلزپارٹی میرے گھر کی طرح ہے۔ میرے والدین کا تعلق بھی پیپلزپارٹی سے تھا۔ دریں اثناءسابق صدر آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کو پارلیمنٹ میں بھرپو احتجاج کرنے کی ہدایت کردی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا خون نچوڑ رہی ہے۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے طوفان کو دعوت دی ہے۔ زرداری نے مطالبہ کیاکہ پٹرولیم نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ پیپلز پارٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کرے گی ۔ارکان پارلیمنٹ کے دونوںایوانوں میں معاملہ اٹھائیں۔

شیئر: