Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کراچی کو لاہور سے بھی آگے لے جا ئینگے،نوازشریف

کراچی.. سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ کراچی دوبارہ امن کا گہوارہ بن گیا اور اس کی روشنیاں لوٹ آئیں ۔ 2018 میں پھر موقع ملا تو کراچی کو لاہور سے بھی آگے لے جائیں گے۔ کراچی ایسا شہر بنے گا کہ دنیا دیکھے گی۔ سندھ کو بھی بدلیں گے۔کراچی والے اپنے شہر اور صوبے کے چپے چپے کو دیکھیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ کراچی اور سندھ کو بدحالی میں پہنچانے والوں کو ووٹ دینے کی ذمہ دار عوام خود ہوگی۔ کراچی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی والے اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں تھے۔ آج کا کراچی 2013 کے کراچی سے بہت بہتر ہے ۔جو کہا وہ کر کے دکھایا۔ نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ 4 برس سے میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج اپنے صوبے میں میٹرو بس منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے صوبے میں ٹکے کی بجلی نہیں بنائی بلکہ وفاقی حکومت ہی اس صوبے میں بجلی فراہم کر رہی ہے اور منصوبے لگا رہی ہے ۔نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے 2018 کے انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اب تک سمجھ نہیں آیا کہ مجھے کیوں نکالا۔

شیئر: