Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

جوازات کا کردار مملکت کےلئے سیفٹی والو کی مانند ہے ، شہزادہ فیصل بن بندر

ریاض.... گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کا کردار مملکت کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ جوازات کے اہلکار سیفٹی والو کی مانند ہیں ۔ ملک و قوم کے لئے انکا کردار انتہائی اہم ہے ۔ گورنر ریاض نے جوازات کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔محکمہ جوازات کے اہلکاروں کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل جوازات بریگیڈیئر جنرل سلیمان الیحییٰ کر رہے تھے ۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بند ر نے مزید کہا مملکت کی تمام سرحدوں پر جوازات کے اہلکار انتہائی فرض شناسی سے ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جوازات نے گورنر ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ ہمارا فرض ہے جسے ہر صورت میں ہم انتہائی خوش اسلوبی سے نبھائیں گے ۔ 

شیئر: