Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

شاہد خاقان سے افغان وفد کی ملاقات

 اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان سے ا فغان وزیر داخلہ اور انٹیلی جنس کے سربراہ نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ بدھ کو ملاقات کی ۔ کابل میں طالبان کے حالیہ حملوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہد خاقان نے کابل میں دہشت گردحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات انتہائی مثبت تھے ۔ وزیراعظم نے مختصر نوٹس پر افغان وفد کونہ صرف ملاقات کیلئے وقت دیا بلکہ دیگر مصروفیات میں تبدیلی کی ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مکمل طور پر افغان حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکومت مستند معلومات کی بنیاد پر ضرور اقدامات اٹھائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاکہ کسی غلط فہمی سے مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے ۔ 

شیئر: