Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خیبر پختونخوا پولیس کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے،عمران

اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے ہر منصوبہ میں خامی نکالتی ہے لیکن شہباز شریف کے منصوبوں کو ایک منٹ میں کلین چٹ مل جاتی ہے۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کرنے کا طعنہ دیا تھا،آج خیبر پختونخوا کی سرمایہ کار دوست پالیسی سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ صوبے میں بہت سی توانائی کے منصبوے جاری ہیں۔خیبر پختونخوا اس وقت 70 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جسے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے وفاقی حکومت تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود حکومت فرنس آئل اور ایل این جی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے پر تلی ہے۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ پختونخوا پولیس غیر سیاسی ہے۔ کوئی سیاسی مداخلت نہیں کر سکتا ۔ کے پی کے پولیس بدنام کرنے کیلئے بھر پور مہم شروع کی گئی ہے ۔ 

شیئر: