Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

غربت کا خاتمہ تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہوسکتی۔بدھ کو اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم کے توسیعی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کو ملک کے 50 اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے ۔ تعلیم کوعام کئے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں۔ تعلیم ،انتہا پسندی اوردہشت گردی سے تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تعلیم کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔ بچوں کی تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں دیکھنا چاہتے۔ اسلام میں بھی تعلیم کی اہمیت اور حصول پر زور دیا گیا۔ نادار اور مستحق طبقے کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔پروگرام سے گریجویٹ پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع سے مزید 10 لاکھ بچوں کا اسکول میں داخلہ یقینی بنایا جاسکے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک غیر سیاسی پروگرام ہے جو سیاسی تقسیم اور صوبائی حدود سے بالا اور غریب سے غریب تر تک رسائی کا حامل پروگرام ہے۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ انکم سپورٹ پروگرام میں مدد کے لئے تیار ہیں جس نے غریب لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقوں کی مدد کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہرہے۔

شیئر: