Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نااہلی تشریح کیس،نواز شریف کے وکیل پیش ہو گئے

  اسلام آباد... سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تشریح کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ پیش ہوگئے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے گزشتہ روز عوامی نوٹس جاری کیا تھا جس کے مطابق عدالتی فیصلے سے متاثرہ شخص عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کر سکتا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے جواب داخل کرنے کے لئے نواز شریف کے وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔

شیئر: