Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

اس مرتبہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے،زرداری

 تونسہ... شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہونگے۔ اس مرتبہ حکومت بنانی ہی پنجاب میں ہے ۔تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کیسے مظلوم ہیں 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں بھی خود ہیں اور حکومت ان کی ہے ۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان کا ہے اس کے باوجود وہ مظلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں۔پہلے جج نے مجھے سزا دی پھر وہ سزا سپریم کورٹ نے ختم کی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اس مرتبہ حکومت پنجاب میں ہی بنانی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسے منصوبوں کو افتتاح کرتے ہیں جس کی شروعات اور اختتام ہی نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ پانا مہ باہر سے شروع ہوا، یہ کسی سیف الرحمن نے شروع نہیں کیا۔یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا جس میں یہ بھی شامل ہوگئے۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ان کے بس میں نہیں ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق زرداری نے کہا کہ تونسہ آکر واضح ہوگیا کہ لاہور اور جنوبی پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔پنجاب حکومت کی تنگ نظری ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہمارے ایم پی اے کو فنڈز نہیں دیئے جاتے۔اس کے برعکس جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے موجودہ حکمران جماعت کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ناصرف فنڈز جاری کئے بلکہ انہیں تمام مراعات بھی فراہم کی گئیں۔ چوہدری نثار کا بجٹ ہمارے اپنے ایم این ایز سے بھی زیادہ تھا۔ یہ ہمارے اور مسلم لیگ (ن) کے فعل میں فرق ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ہمیں ہند سے کوئی مسئلہ نہیں۔ہمارا اختلاف نریندرا مودی کی سوچ سے ہے۔ سابق صدر نے راﺅانوار کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔
 

شیئر: