عسیر.... ادارہ الامر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے پولیس کے تعاون سے تنومہ کمشنری کے جنگلات میں شراب کشید کرنے والی فیکٹری ضبط کر کے ملزمان کو گرفتا رکر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق الامربالمعروف کے ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ تنومہ کمشنری کے مضافات میں بعض نامعلوم غیر ملکی مشکوک سرگرمیوںمیں ملوث ہیں ۔ اطلاع ملنے پر اہلکاروںنے ملزمان کی نگرانی کی تو انکشاف ہوا کہ ملزمان نے غیر آباد مقام کو شراب کشید کا ٹھکانہ بنایا ہوا ہے ۔ الامر بالمعروف کے اہلکار پولیس ٹیم کے ہمراہ وہاںپہنچے اور سیکڑوں لیٹر کشید شدہ شراب تلف کردی جبکہ شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ ملزمان کو گرفتا رکر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔