Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستان ،روس کے قریب ہو رہا ہے،خرم دستگیر

  اسلام آباد... وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاک، افغان بارڈر منیجمنٹ پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔ منگل کو وزارت داخلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2012ءکے بعد امریکی امداد میں پہلے ہی62فیصد کمی آچکی ہے۔ پاکستان کے پاس امریکہ کے زمینی اور فضائی رابطے بھی بند کرنے کا آپشن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک، امریکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں۔ امریکہ طالبان کی ہلمند شوریٰ پر بھی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جا چکا ۔ اکا دکا دہشتگرد کہیں نہ کہیں موجود ہیں۔ افغان مہاجر کیمپوں میں حقانی نیٹ ورک کے کچھ ارکان موجود ہو سکتے ہیں جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دہشتگردوں کا پاکستان میں کوئی منظم گروہ یا ٹھکانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، افغانستان اور ہند پاکستان کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں۔ پاکستان رفتہ رفتہ روس کے قریب ہو رہا ہے۔ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام اسلامی ممالک کو انسدادہشتگردی کی تربیت میں معاونت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند اور ہندوستانی وزیراعظم کی پالیسیاں جارحیت پر مبنی اور خطے میں امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ پوری دنیا کو ہند کے جارحانہ جنگی عزائم پر توجہ دینی چاہئے۔

شیئر: