Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

داعش مدارس کی پیداوار نہیں،احسن اقبال

اسلام آباد... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مدارس میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ 1979 میں سویت یونین کے بعد مدرارس کا کردار تبدیل ہوا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کا ابھرنا ایک مذہبی نہیں سیاسی معاملہ تھا۔ افغان جنگ کے دوران مدارس کو جہاد کا راستہ دکھایا گیا۔ کمیونزم کے خلاف جنگ کے لئے مدارس کو استعمال کیا گیا۔ افغان جنگ کے بعد امریکہ اور یورپ نے نے ٹرافیاں حاصل کیں۔ پاکستان کو مسائل سے نمٹنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا۔مغرب اور پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر ماضی میں کی ہوئی غلطیوں کا ازالہ کریں۔ طالبان کا تعلق تو مدارس سے تھا مگر آج یہ داعش کہاں سے آئی۔ داعش مدارس کی پیداوار نہیں، ماڈرن یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ لوگ اس میں شامل ہوئے۔ امریکہ اور یورپ کے نوجوان شام میں لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ناانصافی اور تعصب و امتیاز سے جنم لیتی ہے۔ انصاف نہیں ملے گا اور امتیاز برتا جائے گا تو لوگ تشدد کی طرف جائیں گے۔ انتہا پسند مسلمانوں کے تنازعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔آج کشمیری نوجوان مایوس ہیں۔ اس لئے ان کے پاس ہتھیار اٹھانے کے سوا کوئی حل نہیں۔ کشمیریوں کی آواز اس لئے نہیں سنی جا رہی کیونکہ ہندکے مغرب سے مفادات ہیں۔

شیئر: