Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سیاسی مکالمہ ہی یمن کے مسائل کا واحد حل ہے، امریکہ

واشنگٹن.... امریکی محکمہ خارجہ نے عدن میں ہونے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی اور مزید خون خرابے سے گریز کیا جائے۔ خاتون ترجمان ہیدر نوئرٹ نے یمن کے ”تمام فریقین کے درمیان مکالمے“ کا مطالبہ کیا، تاکہ سیاسی حل تک پہنچا جا سکے۔انھوں نے کہا ہے کہ یمن کے عوام کو پہلے ہی شدید بحران کی صورت حال کا سامناہے۔ یمن کے اندر مزید بگاڑ پیدا ہونے اور پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں محض پریشانیوں میں اضافہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”زیادہ مستحکم، متحد اور خوش حال یمن کے حصول کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ سیاسی مکالمہ ہے۔

شیئر: