Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

خواجہ آصف کیخلاف کرپشن تحقیقات کیلئے نیب کو خط

 اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار جانب سے چیئرمین نیب کے نام مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔مراسلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف 2013سے اہم ترین وزارتوں پر فائز چلے آ رہے ہیں۔خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور مالی بد عنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظر عام پر ہیں۔غیر ملکی بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی بےنامی منتقلی کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیرون ملک اثاثوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔خواجہ آصف اپنا اقامہ اور غیر ملکی ادارے کی ملازمت کا معاہدہ پہلے ہی قبول کرچکے ہیں۔ نواز شریف اور خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ میں ناقابلِ یقین حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کی انہی وجوہ کی بنا پر نااہل کیا۔ خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔یہ معاملہ انتہائی عوامی اہمیت کا حامل ہے۔

شیئر: