Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پاکستان میں حب موٹر ریلی رونی پٹیل نے جیت لی

حب: سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے حب میں ہونے والی پانچویں حب موٹر ریلی رونی پٹیل نے جیت لی۔ گیارہ کلو میٹر کے چھوٹے مگر خطرناک ٹریک پر فاتح ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 18.47منٹ میں طے کیا۔صاحبزادہ سلطان محمد علی 18.53 منٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔آصف امام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کا ایونٹ رجا اشرف کے نام رہا ، توشنا پٹیل نے بی پری پیئرڈ کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

شیئر: