Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کینڈی کمپنیوں نے لالی پاپس میں پھولوں اور پودوں کے بیج ڈالدیئے

لندن..... ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں ماحولیات دوستی کی مہم چلی ہوئی ہے بچوں کی مشہور کینڈیاں تیار کرنے والی ایک کمپنی نے بڑی ندرت اور جدت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے اورایسی کینڈیز  اور لالی پاپس بنانا شروع کردی ہیں جن کے اندر مختلف  قسم کے پھولوں اور پودوں کے بیج ڈالے گئے  ہیں تاکہ جب بچے مٹھائی کھالیں تو اسکے اندر سے نکلنے والے بیج زمین پر یا کسی گملے میں ڈالدیں تو طرح طرح کے پھول، پودینے، سبزیاں اور اسی قسم کی دیگر چیزیں اگ آتی ہیں۔ جن کی خوشبو کسی طرح بھی حقیقی اور قدرتی طور پر پیدا ہونے والے پھولوں اور پودوں سے جدا نہیں ہوتی۔ ونیلا کی خوشبو بطور خاص چاروں جانب پھیلنے لگتی ہے۔ یہ عجیب و غریب مٹھائیاں تو مقبول ہیں  ہی انکے اندر جو اسٹک ڈالی گئی ہیں  وہ ری سائیکل کئے جانے والے کاغذات اور گتے سے بنائی گئی ہیں اور بیحد کام کی چیز ہیں۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اگر آپ زیادہ حساس ہیں تو بھی  یہ کینڈی آپ کو پسند آئیگی کیونکہ  یہ انتہائی ماحول دوست ہے اور ایکبار آپ اسے چکھ لیں تو پھر اسی کے شوق میں مبتلا ہوجائیں گے۔ ایسے لالی پاپس بنانے کا نسخہ امبرولا آرگیانکس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ جوآرگیانکس لالی پاپس کی تیاری میں خاص مہارت رکھتی ہے اور خاص اجزا سے تیار ہوتے ہیں۔ تاہم اس لالی پاپ کو کھانے کی سب سے مزید دار چیز یہ ہے کہ لالی پاپ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ ختم ہونے کے بعد پھولوں اور پودوں کی شکل میں دوبارہ جنم لے سکتا ہے۔ گھر اور باغات کی زینت بڑھا سکتا ہے اور بچوں کو خوش رکھ سکتا ہے کہ یہ وہی پودے ہیں جوانکے کھائے ہوئے لالی پاپس سے نکلے ہیں۔

شیئر: