Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

خواجہ آصف سیکیورٹی رسک ہیں،تحریک انصاف

 اسلام آباد... تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کوسیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ عمران خان نے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف نیب کو خط لکھنے کی ذمہ داری سونپ دی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ہوا ۔ علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔ ٹاسک فورس شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کرے گی۔ اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی انتخابی حقوق پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے لئے 2012 سے لڑ رہی ہے۔ امید ہے جلد بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کے انتخابی حقوق مل جائیں گے۔ اجلاس میں کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا گیا۔

شیئر: