لاہور.. وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے بعدختم نبوت کے معاملے پر استعفیٰ دینے والے ن لیگی ایم پی ایز نے اپنے استعفے واپس لے لئے۔ ان میں نظام الدین سیالوی مولانا رحمت اللہ ، رضا نصر اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ختم نبوت معاملے پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تحفظات دور کئے جانے کے بعد استعفے واپس لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان شہبازشریف سے ملاقات کے بعد واپس لے لیا تھا۔