Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

حکومت کھلاڑیوں کو گائے نہیں ملازمت دے ، نینا

چنڈی گڑھ۔۔۔۔۔سابق ایم پی اجے سنگھ چوٹالہ کی بیوی اور سرسہ کے ڈبوالی سے رکن اسمبلی نینا چوٹالہ نے ملک کا نام دنیا میں روشن کرنے والی ہریانہ کی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے گائے کا تحفہ دیئے جانے پر کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو گائے دینے کی بجائے نوکری اور نقد انعامات سے نوازے ۔خواتین کھلاڑیوں کو گائے دیئے جانے پر ناراضی ظاہرکرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا حکومت خواتین کھلاڑیوں کو گائے دیکر انہیں دودھ دوہنے کی تربیت دے رہی ہے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خواتین کھلاڑیوں کو ملازمت فراہم کرے تاکہ انہیں دیکھ کر ملک کی دیگر لڑکیوں کو بھی کھیل اور دیگر شعبوں میں آگے آنے کا حوصلہ ملے۔

شیئر: