Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سی پیک حقیقت بن رہا ہے،شاہد خاقان

گوادر...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک نواز شریف اور چین کے صدر کا وژن ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔آج سی پیک حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔اس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ وزیراعظم نے گوادر ایکسپو کا افتتاح کیا۔ غیرملکی شخصیات، سفارتکار اور دنیا بھر سے تاجر برادری کے نمائندے شریک ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا سی پیک پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔ یہ آئندہ نسلوں کیلئے تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور اس خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔گوادر پورٹ، فری زون، ایسٹ وے، ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے حقیقت ہیں۔ پاکستان ترقی کی اہم منازل طے کرے گا۔ توانائی اور دیگر منصوبے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کا مستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا۔دریں اثناءوزیراعظم نے گوادر فری زون کے پہلے فیزکا بھی افتتاح کیا۔ فری زون کا پہلا حصہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے گیٹ وے پر قائم کیا گیا ہے۔ فری زون سے دنیا کے مختلف حصوں خصوصاً وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ 

شیئر: