Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
تازہ ترین

امرتسر اور برمنگھم کے درمیان20فروری سے براہ راست پرواز

جالندھر۔۔۔۔۔پنجاب کے لوگوں کو برمنگھم (انگلینڈ) جانے میں سہولت کیلئے ایئر انڈیا نے20فروری سے امرتسر برمنگھم کے درمیان پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی 117پرواز دہلی سے امرتسر ، برمنگھم کے درمیان ہر ہفتے میں 2بار منگل اور اتوار کو چلا کریگی جس سے پنجاب کے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔پنجاب سے انگلینڈآمدورفت کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے باعث مسافروں کا مطالبہ تھا کہ پنجاب اور برمنگھم کے درمیان نان اسٹاپ پرواز شروع کی جائے۔مسافروں کے مطالبے اور ان کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر  ایئر انڈیا نے 20فروری سے براہ راست  پرواز شروع کرنے کافیصلہ کیا۔

شیئر: