اسلام آباد...اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ جسٹس عامر فاروق نے عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی ۔ نواز شریف، مریم نواز،پمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پانا مہ فیصلے میں نااہلی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ پنجاب ہاوس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چو ہدری کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔