Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ایپلی کیشن ٹیکسیوں کے کرایوں میں 20فیصد اضافہ

جدہ.... ایپلی کیشن ٹیکسیاں چلانے والی کمپنیوں نے یکم فروری2018ءسے کرایوں میں 5تا 20فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ کمپنیوں کا کہناہے کہ پٹرول کے نرخوں میں اضافے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس وغیرہ اضافی اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ ایک کمپنی نے سواریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سواری سے ایک بار ٹیکسی استعمال کرنے پر 5ریال اضافی فیس وصول کی جائیگی۔ دوسری جانب ایپلی کیشن ٹیکسی استعمال کرنے والوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ لاگت سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ کرائے میں اضافہ قابل قبول ہے مگر حد سے زیادہ اضافہ ناقابل برداشت ہوگا۔ بعض کمپنیوں نے ماضی کے مقابلے میں 10ریال کا اضافہ کردیا ہے۔
 

شیئر: