Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہموطن کے قتل پر سعودی شہری کا سر قلم

ریاض.... سعودی عرب کے مقامی حکام نے ہم وطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہری کو اتوار کو طائف میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت د اخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سعودی شہری مناحی بن عامر البقمی نے اپنے ہم وطن فیصل بن ناصر البقمی کو پستول سے کئی فائر کرکے ہلاک کردیا تھا۔ دونوں میں پہلے سے جھگڑا تھا۔ واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتار اور پھر عدالت میں پیش کردیا۔ جہاں الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا دی گئی۔ 
 
 
 

شیئر: