ریاض(ذکاءاللہ محسن) اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن ممبراور انویسٹر فورم کے سابق صدر محمد اصغر قریشی کے کزن محمد افضل قریشی کا ریاض میںانتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ کئی روز سے ریاض کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔کمیونٹی کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔محمد اصغر قریشی نے بتایا کہ ان کی میت پاکستان روانہ کی جائےگی جہاں ان کے آبائی علاقے میں تدفین ہوگی۔