اسلام آباد..سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے معاملے میں درخواستوں کی سماعت کے لئے 5 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجربنچ 30جنوری کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی طلب کرلیا اور انہیں حکم دیا کہ فریقین خود یا وکیل کے ذریعے مقدمے کی کارروائی میں شامل ہوں۔ نوٹسز جاری کرد ئیے گئے۔