Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

جاپان کا پہلا ایف 35 لڑاکا طیارہ میساوا اڈے پہنچ گیا

ٹوکیو ۔۔۔جاپان کے شمال مشرقی علاقے میساوا اڈے پر ریڈار پر نظر نہ آ سکنے والا ایف 35 لڑاکا طیارہ پہنچ گیا ہے۔ 10 طیاروںکے فلیٹ  میں سے پہلا ایف 35 اس اڈے پر ہی متعین کیا جائے گا۔جاپان کے وسطی آئیچی علاقے  سے میساوا فضائی اڈے پر پہنچنے والے ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو پھول پیش کئے گئے۔ تقریب میں کمانڈر کین ایچی سامیجیما سمیت تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر نے کہا کہ سلامتی کو سنگین خطرے کی صورتحال کے تناظر میں ریڈار پرنہ دیکھے جا سکنے والے ایف 35 لڑاکا طیارے امن اور سلامتی یقینی بنانے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔
یہ  بھی پڑھیں:امریکہ جنگجوئوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، روس

شیئر: