Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بیوی کا دوست سمجھ کر بیٹے کو زخمی کردیا

کرنول .... باپ نے اپنے 14سالہ بیٹے پر کلہاڑی سے اس وقت حملہ کردیا جب وہ غلطی سے یہ سمجھ بیٹھا کہ اسکی بیوی سے ملنے اسکا دوست آیا ہے اور اسکے بستر پرلیٹا ہوا ہے۔ یہ شخص شکی مزاج تھا او راکثر اپنی اہلیہ پر شک کرتا رہتا تھا کہ اسکے کسی غیرسے تعلقات ہیں۔ صبح اس نے دیکھا کہ ایک نوجوان اس کے گھر میں بستر پر لیٹا ہے۔ اس نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور کلہاڑی لیکر اسے مارنا شروع کردیا۔ بچے کی چیخ و پکار پر اس کے ہوش ٹھکانے ّآگئے جب اس نے دیکھا کہ وہ تو اپنے بیٹے کو کلہاڑی سے قتل کرنا چاہتاتھا۔ بیٹے کے ہاتھ اور کندھے پر زخم آئے ہیں۔ ملزم کو جب یہ احساس ہوا کہ اس نے بیٹے کو ہی زخمی کردیا ہے تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔

شیئر: