Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

انڈر19- ورلڈ کپ:پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا ، افغانستان کے مابین 29 جنوری کو ہوگا

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان اورہند کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل کے حصول کےلئے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی تھی جبکہ اس کے مدمقابل کیلئے بنگلہ دیش اور ہند میں کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔ ہند نے بنگلہ دیش کو باآسانی 131رنز سے شکست دے کر دوسرے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ ہند کی ٹیم 30 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلے گی۔ 

شیئر: