Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

زینب کے قاتل کو کوئی اکاونٹ نہیں،اسٹیٹ بینک

لاہور... اسٹیٹ بینک نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاونٹ سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی کے حوالے کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاونٹ موجود نہیں۔ صرف ایک موبائل اکاونٹ ہے جس میں 130 روپے کا بیلنس ہے۔ حکومت پنجاب نے ایک اور شناختی کارڈ دیاہے جس کی چھان بین کررہے ہیں۔جعلی فہرست کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی رپوٹ کی تصدیق کی اور کہا کہ اسے جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اینکر پرسن نے قصورمعاملے کا رخ موڑنے کے لئے دروغ گوئی کا سہارا لیا۔ ملزم کے اکاونٹس سے متعلق بے بنیاد اورمن گھڑت خبر دی۔ اس کے محرکات سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ا ینکر پرسن جے آئی ٹی میں بھی پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت کے دوران اینکر پرسن شاہد مسعود نے ملزم کے37 بینک اکاونٹس کی تفصیلات پیش کی تھیں۔

شیئر: