Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

زلزلے سے محفوظ رہنے کیلئے ٹریننگ پروگرام

کانپور۔۔۔۔۔ڈی ایم کانپور کی ہدایت پر ضلع قدرتی آفات کنٹرول محکمے کے زیر اہتمام شہر کے 24اسکولوں میں زلزلے سے محفوظ رہنے کے طریقۂ کار اسکول کے بچو ں کو بتائے گئے۔اس پروگرام میں 24اسکولوں کے 21 ہزار530بچوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اسکول کے پرنسپلز اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ ڈی ایم سنجے چوہان نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد زلزلے سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے حاضرین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ سے محفوظ رہنے کیلئے تربیت کے دوران بہنے والا پسینہ کل آپ کی جان کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوگا لہذا آپ پوری ہمت اور شوق کے ساتھ اس ٹریننگ پروگرام میں حصہ لیں۔

شیئر: