Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مفرور ملازماؤں کا مدد گار ایشیائی گروہ گرفتار

الجیبل۔۔۔الجبیل پولیس نے کفیلوں سے مفرور گھریلو ملازماؤں کی مدد، انہیں رہائش اور یومیہ محنتانے پر روزگار فراہم کرنیوالے5 ایشیائی کارکنان کوگرفتار کرلیا۔ مشرقی ریجن پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریہم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم آپریشن کے دوران ایک ایسا ٹھکانہ دریافت ہوا جہاں ایشیائی کارکن 3گھریلو ملازماؤں اور 2گھریلو ملازمین کو اپنے یہاں ٹھہرائے ہوئے تھے۔ وہ انہیں یومیہ محنتانے پر ملازمت دلاتے تھے اور رہائش و روزگار دلانے پر محنتانہ بھی وصول کررہے تھے۔

شیئر: