Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سوچ سمجھ کر ایک ہی شادی کرونگا،بلاول

ڈیوس... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بڑی طاقتیں ا نتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف لڑنا نہیں چاہتیں بلکہ وہ اپنے اسٹریٹجک عزائم کو ترجیح دے رہی ہیں۔ ڈیوس میں جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مودی یا ٹرمپ کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے انتہاپسندی و دہشتگردی سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ملٹری آپشن پر تو کام ہوا ہے لیکن نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ا نتہاپسندی اور دہشتگردی پر وسیع تناظر میں بحث ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت خطرے میں ہے لیکن آزادی صحافت پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ میری ایک ہی شادی ہو اس لئے سوچ بچار کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرنا چا ہتا ہوں۔ یہ نہیں چاہتا کہ کچھ سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی کروں۔

شیئر: