Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے متفقہ قرار داد

اسلام آباد ...قومی اسمبلی نے کشمیریوں سے یکجہتی کےلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری بھی کشمیریوں کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔بدھ کو وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ کشمیر میں8 لاکھ ہندوستانی فوج کی تعیناتی اور کالے قوانین کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ عورتیں بچے اور نوجوان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ہزاروں نوجوان پیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم ہو چکے ۔ ہزاروں اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کے باوجود ہندوستانی مظالم بڑھتے جارہے ہیں ،ریلیف کی تنظیموں اور بین الاقوامی حقوق کونسل کے وفد کو بھی کشمیر میں داخلے سے روک دیا گیا۔یہ ایوان تحریک کے تشخص کو بگاڑنے کے لئے سیز فائر اور کنٹرول لائن پر سول آبادی کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی سیاسی سفارتی حمایت اور اقدامات کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

شیئر: