Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

درة العروس وڈیو کے 7ملزمان گرفتار

جدہ .... جدہ پولیس نے درة العروس کی وڈیو کے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزاد خالد الفیصل نے ہدایت جاری کی تھی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وڈیو کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس میں لڑکیاں رقص کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس وڈیو نے پورے معاشرے میں ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ صارفین نے اس کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔جدہ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد الوذینانی نے ہدایت ملتے ہی کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

شیئر: