Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026

شہباز شریف مداری ہیں یا سیاستدان،خورشید شاہ

  اسلام آباد... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ قصور جیسے واقعات پر شرمسار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب ملزم کے پکڑے جانے پرتالیاں بجوا رہے ہیں۔شہباز شریف مداری ہیں وہ سیاستدان تو نظر نہیں آتے ۔ ایسے عمل سے قوم کی دل آزاری ہوئی۔انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قصور جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں۔ زینب کا قاتل دباو کے باعث 15 دن بعد پکڑا گیا۔انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں جرائم ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ متاثرہ افراد پر تالیاں بجائی جائیں۔تالیاں بجانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔شہباز شریف نے تالیاں بجوا کر زینب کے والدین کے زخموں پر نمک چھڑکا۔ شہباز شریف خود کو سیاستدان کہتے ہیں۔ انہیں شرم آنی چاہیے۔ انہیں اخلاقیات کا کچھ پتہ نہیں۔پارلیمان کو اس بات پر غور کرنا چاہیے۔ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اس معاملے پر مذمتی قرارداد لائی جائے۔

شیئر: